|
قرآن سے علاج
سيد ظفر شاہ نقوي
عبد اللہ ابن سنان حضرت امام جعفر صادق عليہ السلام سے روايت فرماتے
ہيں کہ ، ميں نے آنحضرت سے سانپ ، بچھو وغيرہ اور مجنون اور سحر زدہ کے
تعويز کے بارے ميں سوال کيا تو آپ نے فرمايا کہ اے سنان کے بيٹے تعويز
اگر قرآن سے ہو تو کوئي حرج نہيں ہے . اور اگر کسي کو قرآن شفا نہ دے
تو اسے خداوند شفا نہيں ديتا ( آيا قرآن سے بڑھ کر اور کوئي چيز ان سب
چيزوں کے لئے ہے ) آيا خداوند نے نہيں فرمايا
(و ننزّل من القرآن ما ھو شفا ئ?وّرحمۃ للمومنين )
ترجمہ: اور ہم قرآن ميں وہ سب کچھ نا زل کررہے ہيں جو صاحبان ايمان کے
لئے شفا اور رحمت ہے .
آيا خداوند نے نہيں فرمايا کہ:
(لو انزلنا ھذا القرآن عليٰ جبل لرايتہ خاشعاًمتصدعاً من خشيۃ اللہ)
ترجمہ: ہم اگر اس قرآن کو کسي پہاڑ پر نازل کر ديتے تو تم ديکھتے کہ
پہاڑخوف خدا سے لرزاں اور ٹکڑے ٹکڑے ہو جا تے .(حشر ٢١٣،مفاتيح ص٢٤٢)
ہم سے سوال کرو تاکہ ہم بتائيں کون سي آيت کس درد کے لئے ہے .
حضرت نے اس روايت ميں تعويذ اور گنڈے کے مسئلہ کو بطور کامل روشن کيا
ہے . اور اسميں کوئي شک بھي نہيں ہے کہ تمام مشکلوں ، تکليفوں کا حل
اور علاج قرآن کريم ميں موجود ہے . جيساکہ صاحب (خواص السور ) نے لکھا
ہے کہ اگر کوئي شخص نماز ميں رغبت نہ رکھتا ہو . يعني نماز ميں ذوق و
شوق نہ رکھتا ہو تو ان آيات کو لکھ کر اپنے پاس رکھے . تو اسکو نماز کي
طرف رغبت پيدا ہوگي آيات (وما خلقت الجنّ والانس الاّليعبدون ٭ما اريد
منہم من رز ق و مآاريد ان يطعمون٭ انّ اللہ ھو الرزاق ذو القوۃ المتين
)(ذاريات ٥٨،٥٦)
ترجمہ: اورميں نے جنات اور انسان کو صرف اپني عبادت کے لئے پيدا کيا ہے
. ميں ان سے نہ رزق کا طلبگا ر ہوں اور نہ يہ چاہتا ہوں کہ يہ مجھے کچھ
کھلائيں بيشک رزق دينے والا ، صاحب قوت اور زبر دست صرف اللہ ہے .
(مفاتيح الحاجات )
رفع وسوسہ کيلئے
جناب ابن عباس نے مولا امير المومنين عليہ السلام سے بعض وسوسوں کي
شکايت کي تو مولا امير المومنين عليہ السلام نے فر ما يا : جب بھي تم
دل ميں وسوسہ محسوس کيا کرو تو يہ آيہ مبارکہ پڑھا کرو .
( ھو الاول والاخر والظاھر و الباطن وھو بکل شيئٍ عليم )حديد ٣
ترجمہ : وہي اول ہے وہي آخر ہے وہي ظاہر ہے وہي باطن اور وہي ہر شي کا
جاننے والا ہے .(مجمع و مستدرک نوري )
رفع درد دندان
ايک شخص نے مولا حضرت امام جعفر صادق عليہ السلام کي خدمت ميں دانت کے
درد کي شکايت کي اور کہا : راتوں کو اس درد کي وجہ سے اکثر بيدار رہتا
ہوں . امام عليہ السلام نے فرمايا : جس وقت درد شروع ہو ، درد والي جگہ
پر ہا تھ رکھ کر سورہ حمد ، سورہ توحيد اور سورہ قدر پڑھو ، اور اسکے
بعد ايک مرتبہ آيہ مبارکہ پڑھو .
وتري الجبال تحسبھا جامدۃ و ھي تمر مرالسحاب ، صنع اللہ الذي اتقن کل
شيئٍ ا نہ خبير بما تفعلون (سورہ نمل ٨٨)
ترجمہ : اور تم ديکھو گے تو سمجھو گے کہ جيسے پہاڑ اپني جگہ پر جامد
ہيں حالانکہ يہ بادلوں کي طرح چل رہے ہوںگے . يہ خدا کي صنعت ہے جس نے
ہر چيز کو محکم بنايا ہے اور وہ تمہارے تمام اعمال سے باخبر ہے .(طب
الائمہ )
رفع سر درد
کتاب مستدرک ميں جناب آيۃ اللہ محدث نوري
۲نے
لکھا ہے کہ ، سر درد کے دور ہو نے کے لئے دو رکعت نماز پڑھيں ہر رکعت
ميں ايک مرتبہ سورہ حمد اور تين مرتبہ سورہ توحيد اور ايک مرتبہ يہ آيہ
مبارکہ پڑھو انشائ اللہ شفا ہوگي .
ربّ اني وھن العظم مني واشتعل الراس شيبا و لم اکن بدعآئک رب
شقياً(مريم آيہ ٤)
ترجمہ :پروردگار ميري ہڈيا ںکمزور ہوگئي ہيں اور ميرا سر بڑھاپے کي آگ
سے بھڑک اٹھا ہے اور ميں تجھے پکارنے سے کبھي محروم نہيں رہا ہوں .
دفع يرقان کيلئے
جناب آقاي طبرسي
۲نے
تفسير مجمع البيان ميں ( يرقان کے بارے ميں جو آنکھوں کو زرد کرتا ہے )
لکھا ہے کہ : بيمار شخص ان آيات کو لکھ کر اپنے پاس رکھے انشائ اللہ
شفا ہو گي .
قالوا سبحانک انت ولّينا من دونھم بل کانوا يعبدون الجن اکثرھم بھم
مومنون (سبا ٤١)
ترجمہ: وہ تو عرض کريں گے کہ تو پاک و بے نياز اور ہمارا ولي ہے يہ
ہمارے کچھ نہيں ہيں اور يہ جنات کي عبادت کرتے تھے اورانکي اکثريت
انہيں پر ايمان رکھتي ہے .
اور يہ آيہ مبارکہ قالو ا ربنا يعلم انا اليکم لمرسلون ...تا ...منا
عذاب اليم (آيہ ١٨تا ١٦سورہ يٰس).
|