سوالات از سورہ آل عمران آيۃ نمبر ٨١


ہم قارئين محترم کے بہت شکر گزار ہيں کہ انہوں نے قرآني مقابلہ (٢)ميں شرکت کرکے اپني بھرپور دلچسپي کا اظہار کيا ، ۔اميد ہے کہ اس مرتبہ بھي پہلے سے زيادہ دلچسپي سے شرکت فرمائيں گے ۔
اس مقابلہ کا مقصد اعلي ترين آسماني کتاب کے معارف کي پہچان کرانا ہے ہر دور کي طرح آج بھي ہر مسلمان کي نجات اسي کلام وحي ميں موجود ہے،مادي ترقي نے جہاں انساني زندگي ميں انقلاب برپا کيا ہے وہاں مسلمان اور دوسرے مذاہب کو معنويات سے دور کر ديا ہے وہ لوگ بہت خوش نصيب ہيں جو ان دونوں نعمات سے بھر پور فائدہ اٹھانے کے لئے تگ و دو ميں مصروف ہيں تاکہ قيمت کے دن شرمندگي نہ اٹھانا پڑے وہ دن جب نيک اعمال کے علاوہ کچھ کام نہيں آئيگا ۔
يہ سوالات سورہ آل عمران آيۃ نمبر ٨١ سے انتخاب کئے گئے ہيں آپ کسي بھي ترجمہ سے انکے جوابات تلاش کر سکتے ہيں ۔
پہلے دوسرے اور تيسرے نمبر پر آنے والے شرکت کنندگان کے لئے نفيس انعامات بھي دئيے جائيگے ۔
وضاحت  :
١: شرکا کي عمر حد اکثر٣٠ سال تک ہو ۔
٢:انعامات پوسٹ کے ذريعہ بھيجے جائينگے ۔
٣: چہار جوابات ميں فقط ايک جواب صحيح ہے ۔

سوالات
(١) (اب تم سب گواہ رہنا اور ميں تمہارے ساتھ گواہوں ميں رہوں گا )يہ گواہي کس چيز کے لئے ہے ؟
(الف) قرآن (ب)رسالت رسول اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم
(ج) الف وب (د) تمام انبيائ ماسلف کي نبوت
(٢) کون افراد فاسق ہيں ؟
(الف ) جھوٹے (ب) کافر
(ج) منحرف ہونے والے (د)بت پرست
(٣) اے پيغمبر کہہ ديجئے کہ ہم اللہ پر اور جو ہم پر نازل ہوا ہے ايمان رکھتے ہيں اور جو ....پر نازل ہو ا ہے ؟
(الف ) ابرہيم،اسحاق ،اسماعيل (ب)آدم ،نوح ، موسيٰ ،يعقوب
(ج)يعقوب ،موسيٰ ،عيسيٰ ،اور انبيائ (د)الف وج
(٤) کون لوگ خسارے ميں ہيں (قرآن کي روشني ميں )
(الف ) بے وقوف (ب) بے ايمان
(ج) ديگر اديان اختيار کرنے والے (د)يہودي و مسيحي ہونے والے
(٥) تم نيکي تک پہونچ سکتے ہو مگر
(الف ) انفاق کرو (ب ) صبر کرو
(ج)اپني پسنديدہ چيز انفاق کرو (د)الف اور ب
(٦) اگر تم نے ....کي اطاعت کي تو کفر کي طرف پلٹاديں گے
(الف ) مشرکين (ب)کفار مکہ
(ج) اہل کتا ب (د) تمام موارد درست ہيں
(٧) صاحب نجات کون ہے ؟
(الف ) نماز روزہ رکھنے والے (ب) امرونہي کرنے والے
(ج) تمام واجبات ادا کرنے والے (د) کوئي جواب درست نہيں
(٨) سفيد چہرے اور سياہ چہرے کن لوگوں کي علامت ہيں ؟
(الف )رحمت الٰہي ميں رہنے والے ۔يہودي (ب)رحمت الٰہي ميں رہنے والے ۔صاحب کفر
(ج)الف اور ب (د) کوئي بھي جواب درست نہيں
(٩) جو راتوں ميں آيات الٰہي کي تلاوت کرتے ہيں (وہ افراد کون ہيں )
(الف ) مسلمان (ب)مسلمان او راہل کتاب
(ج) اہل کتاب (د)يہودي
(١٠) اے ايمان والو خبر دار غيروں کو اپنا ......
(الف ) دوست نہ بنانا (ب) حاکم نہ بنانا
(ج) راز دار نہ بنانا (د)تمام موارد درست ہيں
(١١) سورئہ آل عمران کي آيت نمبر ١١٩ميں منافقين کي کيا علامات بيان ہوئي ہيں ؟
(الف ) بزم رسول ميں اظہار ايمان کرتے ہيں (ب) بزم کفار ميں کہتے ہيں ہم تمہارے ساتھ ہيں
(ج) تنہائي ميں غصہ سے اپني انگلياں کاٹتے ہيں (د)الف وج
(١٢) ايمان والوں کو کس پر بھروسہ کرنا چاہئے ؟
(الف ) نيک اعمال (ب) رسول خدا
۰
(ج) روز قيامت (د) اللہ
(١٣) کس امداد کو خدا نے بشارت اور اطمينان قلب قرار ديا ہے ؟
(الف ) مالي امد اد (ب) اپني امداد
(ج ) رسول کي امداد ( د) تمام موارد غلط ہيں
(١٤) .....نہ کھاؤ اور اللہ سے ڈرو کہ شايد نجات پا جاؤ ( مطابق آ يت )
(الف ) حرام کي کمائي ( ب) يتيم کا مال
(ج) سود (د)سب مورد درست ہيں
(١٥) اگر تم صبر اور تقوٰي اختيار کرو تو خدا ... سے مدد کرے گا
(الف ) مومنين (ب) رسول خدا
۰
(ج) فرشتوں (د) الف اور ج
(١٦) مقام محمود کس عمل کے ذريعہ حاصل ہوگا ؟
(الف) نماز ( ب) روزہ
(ج) اعمال حسنہ (د) نماز تہجد
(١٧) جہنم کے دوسرے اسمائ کيا ہيں ؟
(الف ) سقر (ب) ھاويہ
(ج) قارعہ (د) الف اور ب
(١٨) اپني آواز رسول اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کي آواز پر بلند نہ کرو وگر نہ ........
(الف )جہنمي ہو جاؤ گے ( ب) رزق چھن جائے گا
(ج) اعمال برباد ہو جائيں گے (د) گونگے ہو جاؤ گے
(١٩) قوم عاد کو کس عذاب سے ہلاک کيا ؟
(الف ) پتھروں کي بارش کي (ب) بندر بنا ديا
(ج)باد عقيم (د) آتش
(٢٠) روز قيامت انسان بارگاہ خدا وند ميں کس کے ساتھ وارد ہوگا ؟
(الف )اپنے اما م کے ساتھ ( ب) خانوادہ کے ساتھ
(ج) قبيلہ والوں کے ساتھ ( د) تنہا