بسم اللہ الرحمن الرحیم

 

ادارہ احيائ القرآن کا تعارف

 

اس ميں شک نہيں کہ قرآن کريم ايک اعجاز نما ، الہامي اور الھي کتاب ہے ،
جس کي بے نظر تعليمات تمام بني نوع انسان کے ليے حيات بخش ہے ۔
يہ وہ انمول موتي ہے جو غيب کے خزانے ميں مکنون تھا ،
يہ لساني فصاحت و بلاغت کا بحر بيکران ہے جس کي ايک آيت کا جواب نزول قرآن کي ساعت سے آج تک عربي زبان کے ممتاز و مشہور اديب و دنشوران لسانيات نہ پيش کرسکے اور نہ کرسکيں گے ۔
قرآني تعليمات وارشادات ميں و فرمودات ميں اتنا استحکام اور جامعيت پايي جاتي ہے کہ زمانہ بدلتا رہا مگر ان کے فوائد مکمل آب و تاب کے ساتھ بر قرار رہے ۔ چودہ سو سال پہلے نازل ہونے والا قرآن جس طرح اس زمانے کے عقب ماندہ انسانوں اور پچھڑے سماج کے ليے مشعل راہ تھا اور اس سے بہتر طور پر موجودہ دور کے ترقي يافتہ انسانوں اور پيشرفتہ سماج کے ليے زندگي کے ہر موڑ پر خضر راہ ہے ۔
مگر افسوس ! کہ آج کا مسلمان قرآن سے بے خبر اور اس کے معارف سے نا آگاہ ہونے کے سبب مختلف مشکلات اور پريشانيوں سے دوچار ہے ۔ آج اگر مسلمان فکري ، اخلاقي ، اقتصادي انحطاط ميں گرفتار ہے تو اس کي اصلي وجہ يہي ہے کہ اس نے بے خبري کي زندگي بسر کرنا شروع کردي ہے ۔لہذا
اس چيز کے پيش نظر ’’ ادارہ احيائ القرآن ‘‘ نے مستقبل کے چراغوں ، نوجوانوں اور جوانوں کو معارف قرآن سے سيراب کرنے ،
فکري اور اخلاقي انحطاط کي ديواروں کو گرا کے وسعت فکر اور اچھے اخلاق کي صحيح پہچان عطا کرکے اس پر عمل پيرا ہونے ،
ان کے دل و جان ميں قرآن کريم کي نورانيت کو پيدا کر کے قرآن کي حقيقت کو درک کرنے،
اور

 اسے اپني زندگي کے ہر موڑ پر عملي شکل بخشنے کي طرف قدم بڑھايا ہے ۔
يہ ادني کوشش فقط مھجوريت قرآن کے دور کو ختم کرنے اور محبويت و مقبوليت قرآن کي نيي شروعات کے ليے ہے ۔ اس اميد کے ساتھ کہ خداوند کي درگاہ ميں مورد قبول واقع ہو۔
ہمارا تعارف:
یہ علوم و معارف قرآن کريم سے متعلق قرآني ادارہ ہے ۔

ہمارا نصب العين:
حقیقي معارف قرآن کي تبليغ اور ترویج ،قرآني معاشرہ کي تشکيل کي عملي جدوجہد اور قرآني حاکمیت کے ليے عملي کوشش ۔
ہمارے اھداف:
١)       قرآن کريم کو جوانوں کے لیے کتاب زندگي کي حیثیت سے پيش کرنا اور ان کے درميان قرآن سے انس ، تفکر و تدبرکا شوق و اشتیاق پيدا کرنا۔
٢)       قرآن سے متعلق ہر قسم کي مفید معلومات فراھم کرنے کي حتي المکان سعي و کوشش ۔
٣)       ملکي اور بين الاقوامي سطح پر قرآني اداروں ، شخصیات سے روابط برقرار کرنا اور ان کے درميان مستحکم روابط کے لئے موثر اقدامات کرنا۔
٤)       عصر حاضر کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ، قرآن سے متعلق شبہات کا متقن جوابدھي ۔
٥)       علوم و معارف قرآن کي تبليغ و ترويج کے ليے ہر ممکن اقدام اور اسکے لئے جديد ذرائع بھرپور استفادہ کرنا ۔
٦)       دانشکدہ قرآن ، دار القرآن ، دار التحفيظ ، مکتب القرآن الکريم اور دیگر قرآني سينٹرز کا اجرائ ۔

والسلام[


abumustafa2003@hotmail.com